کیریئرز

ملازمتیں

کوئی نوکری خالی نہیں

مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام

پی ٹی اے کے انتظامی تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو عملی تربیت کے ذریعے علم فراہم کرنا اور مطلوبہ صلاحیتوں کے حامل مستقبل کے لیڈرز کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ حال اور مستقبل میں ان کے کردار کے لیے دورانِ ملازمت تربیت و ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔پی ٹی اے میں انتظامی تربیتی پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد کو وقتا فوقتا انتظامی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

چھ ماہ پر مشتمل یہ پروگرام نئے گریجویٹس کو یونیورسٹی کے ماحول سے ادارہ جاتی ماحول میں منتقل ہونے میں مدد دے گا اور اس طرح یہ پروگرام پیشہ وارانہ زندگی میں قدم رکھنے کے لیے انہیں پہلا زینہ فراہم کرے گا۔

اس میں آپ کے لیے کیا ہے؟

  • دوران ملازمت تربیت کے ذریعے پیشہ وارانہ زندگی میں تیزی سے آگے بڑھنے کے مواقع
  • سینئر منیجرز کے ساتھ براہ راست طور پر کام کرنے کے مواقع
  • سینئر منیجرز سے راہنمائی اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع

تعلیمی قابلیت

تکنیکی/غیر تکنیکی شعبے میں کم از کم چار سالہ گریجویشن یا تکنیکی/غیرتکنیکی شعبے میں ماسٹرز ڈگری

دلچسپی رکھنے والے درخواست کنندگان کو چاہیے کہ اپنے درخواست  سی وی کے ہمراہ مندرجہ ذیل پتے پر بھجوائیں۔ کسی مزید تفصیلات کے لیے براہ مہربانی اسی ای میل ایڈریس کے ذریعے رابطہ کریں۔

ای میل: careers@pta.gov.pk