12 جولائی 2019ء

اسلام آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد ۔( 12 جولائی 2019)غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ساتھ مل کر 11 جولائی 2019 کو ”ارسلان پلازہ پاکستان ٹاؤن، اسلام آباد میں غیر قانونی وی او آئی پی سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے 10 فعال گیٹ ویز، 130فعال سمز بشمول راؤٹرز، موڈیمز اور لیپ ٹاپ وغیرہ سمیت دیگر متعلقہ آلات قبضہ میں لے لئے ہیں۔ کیونکہ یہ نظام ایک خالی فلیٹ میں لگایا گیا تھا لہذا کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوا تاکہ قومی خزانے کو ان غیر قانونی گرے اسمگلروں کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ